23 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:59
مقبوضہ کشمیر:برفانی تودے گرنے سےہلاکتون کی تعداد19ہوگئی
اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر کے علاقوں داوڑ اور سونا مرگ میں برفانی تودے گرنے سے بارہ بھارتی فوجیوں سمیت انیس افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تودہ داوڑ میں بھارتی فوجی چوکی پر گرنے سے نو فوجی اور سات دیگر ہلاک ہو گئے۔ برف میں دبے تیرہ فوجیوں کو نکال لیا گیا۔ سات اب بھی دبے ہوئے ہیں۔ سونامرگ میں تین فوجی ہلاک ہوئے۔
شدید برفباری کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو برف میں دبے افراد کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔