23 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:50
ارجنٹائن ٹرین حادثے میں 50افراد ہلاک،600سےزائد زخمی
اے آر وائی - ارجنٹائن میں ٹرین حادثے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ چھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ارجنٹینا کی کمپیوٹرائزڈ ٹرین کا حادثہ سامنے آنے والی ٹرین سے تصادم کےباعث ہوا۔ حادثے میں پچاس افراد ہلاک اور چھ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کا حادثہ بریک میں فنی خرابی کے باعث ہوا۔ تیس سالہ تاریخ کے اس بدترین حادثے میں سب سے زیادہ نقصان انجن کے ساتھ والی دو بوگیوں کو ہوا جس میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی۔ جبکہ ستمبر کے ٹرین حادثے میں میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔