23 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:17
قرآن کی بے حرمتی، امریکی صدر نے معافی مانگ لی
اے آر وائی - امریکی صدر بارک اوباما نے نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی پر افغان صدر سے معافی مانگ لی ۔
افغانستان میں ایوان صدرکے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی سفیر نے ایک خط بھیجا ہے جس میں صدر اوباما کی جانب سے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے لکھا ہے یہ نادانستہ غلطی تھی۔ خط میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔