24 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:24
پیرس:فرانس میں صدارتی انتخاب کیلئے مہم جاری
اے آر وائی - فرانس میں صدارتی انتخاب دو مرحلوں میں ہوگا، مہم جاری۔ حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار فرانکوئس نے نکولس سرکوزی پر تیقید کرتے ہوئے معاشی اور مالی بحران کا ذمہ دار قرار دیاہے۔
فرانس کی حزب اختلاف کی پارٹی سوشلسٹ کے امیدوار فرانکوئس ہولینڈ نے انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر سرکوزی پر تنقید کی۔ اور کہاکہ سرکوزی نے ورکروں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرکے ووٹ لینا چاہتے ہیں۔ حقیقت میں سرکاری اعلان سے ورکروں کی تنخواہوں میں دو گنا اضافے کے بجائے صرف تین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔
ہولینڈ نے کہاکہ ملک میں معاشی اور مالی بحران کے ذمہ دار سرکوزی ہیں۔ عوامی رائے عامہ کے مطابق سرکوزی مقبولیت میں ہولینڈ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخاب رواں سال دو مرحلواپریل اور مئی میں ہوگا۔ اور اس کیلئے مہم جاری ہے۔