تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:32

شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، 88 افراد ہلاک

اے آر وائی - عالمی کوششوں کے باوجود شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔۔۔حمص اور حما میں ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد اٹھاسی ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق شام کے شہر حمص اور حما میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔



ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میںنوے کے قریب ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ زخمی سیکڑوں افراد کو اسپتال پہنچا دیاگیاہے۔ گزشتہ روز باغیوں کے راکٹ حملے سے دو مغربی اور ایک شام کا صحافی اور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اور شام کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ روس اور چین کے کوشش ہے کہ شام میں مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.