تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:41

شام میں قیام امن کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، کوفی عنان

اے آر وائی - شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے اور اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے تمام فریقوں پر شام میں امن کی بحالی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔



اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان میں کوفی عنان نے شام میں موجود تمام گروپوں پر زور دیا کہ وہ قیام امن کے لئے اپنے اختلافات بھلا کر کام کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ شام کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے تمام فریقین ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.