تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2012
وقت اشاعت: 3:23

افغانستان: قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف مظاہرے،9افراد ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے مختلف شہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نیٹو فورسز کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف جلال آباد ، ہرات اور غزنی میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔



مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیےاور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بے حرمتی کے مرتکب فوجیوں کے خلاف سخت کرروائی اوراتحادی فوج کے افغانستان سے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.