تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:32

افغانستان:قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرے

اے آر وائی - افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ افغان سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ منگل سے اب تک ہونے والے مظاہروں میں چھبیس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔لغمان میں سیکڑوں افراد نے گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دئیے۔



مشتعل مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔افغانستان کے دیگر علاقوں میں بھی امریکا مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.