28 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:1
وکی لیکس کی جانب سے نئے الزامات،انکشافات کاسلسلہ شروع
اے آر وائی - وکی لیکس نے نئے انکشافات اور الزامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امریکی سکیورٹی ادارے کی پچاس لاکھ خفیہ ای میلز جاری کی جارہی ہیں۔ اسٹریٹ فار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق آگاہ تھی۔
برطانوی اخبار ٹیلیگراف کےمطابق اسٹریٹ فار امریکی سیکورٹی ادارا ہے۔ اور یہ ادارا امریکی فوج، حکومت، خفیہ ایجنسیوں اور دیگر کارپوریشنز کو تجزیاتی رپورٹ فراہم کرتاہے۔ اسٹریٹ فار کی ایک میل میں الزام عائد کیا گیا کہ اسامہ کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے کم از کم ایک درجن اہلکار ایسے تھے۔ جو اسامہ بن لادن کے محفوظ ٹھکانے کے متعلق معلومات رکھتے تھے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ای میل میں الزام عائد کیا گیا کہ پاک فوج کے افسروں کوعلم تھا کہ اسامہ کہاں ہیں۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور ان کے رینک سے متعلق بھی معلومات رکھتی ہے۔ ایک اور انکشاف میں سامنے آیا ہے کہ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کینسر کے باعث مزید ایک سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔