28 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:57
جنوبی افغانستان میں دھماکے، طالبان سمیت 14افراد ہلاک
جیو نیوز -
کابل… جنوبی افغانستان میں دو مختلف دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک دھماکے میں عسکریت پسند بھی نشانہ بنے۔ صوبائی ترجمان داوٴد احمدی کے مطابق ہلمند صوبے کے ضلع نوزاد میں دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے پھٹ گیا، جس سے 7 طالبان ہلاک ہوئے جن میں ایک طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔ سیئنیر سیکورٹی حکام کے مطابق ضلع نوا میں دھماکے سے چھ خواتین سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ۔ گھر میں ہونے والے اس دھماکے میں طالبان کا مقامی کمانڈرملامنان بھی ہلاک ہوا ہے۔