29 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:11
روس نے اسرائیل کو ایران کا میزائل کوڈ فراہم کیا، وکی لیکس
اے آر وائی - وکی لیکس کی جانب سے امریکی سیکورٹی ادارے کی خفیہ ای میلز کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ انکشاف میں بتا یا گیا ہے کہ روس نے ایران کوفروخت کئے گئے دفاعی میزائل سسٹم کا کوڈ اسرائیل کوفراہم کیا۔
جواب میں اسرائیل نے جارجیا کو بیچے گئے بغیر پائلٹ کے طیارے کے ڈیٹا لنک کوڈز روس کو مہیا کئے۔کوڈز کا تبادلہ روس اور اسرائیل کے درمیان کی جانے والی ڈیل کے بعد کیا گیا۔