29 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:3
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی مذمت
اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوہستان میں بس کے مسافروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بان کی مون نے گلگت میں بس پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور لواحقین سے تعزیت کی