تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:22

شام میں تشدد بند کیاجائے، بان کی مون، کوفی عنان کی ملاقات

اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں پرتشدد کارروائیوں کا پرامن حل نکالا جانا چاہئے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کوفی عنان سے ملاقات کے دوران بان کی مون نے کہاکہ بشارالاسد کی حکومت پرتشدد کارروائیاں بند کرے اور شام کے حکمران مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔



کوفی عنان نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کو شام کے معاملے کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگاجو ایک مشکل ٹاسک ہے۔ شام میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران مزید پندرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.