1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:12
ترکی: حکمران جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا،5 زخمی
اے آر وائی - ترکی کے شہر استنبول میں حکمران جماعت کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔