تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:13

روس:صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ، پیوٹن کےدوبارہ صدربننےکاامکان

اے آر وائی - روس میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے.سابق صدر اور موجودہ وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کے ایک مرتبہ پھر صدر بننے کا امکان ہے۔



دارلحکومت ماسکو سمیت روس بھرمیں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،انتہائی وسیع رقبے کے باعث ووٹنگ کا عمل اکیس گھنٹے تک جاری رہےگا۔ صدارتی انتخاب میں پانچ امیدوارمیدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ انسٹھ سالہ ولادی میر پیوٹن اور ان کےکمیونسٹ حریف گینے ڈی زِیوگانوف کے درمیان ہے۔



رائے عامہ کے ایک سروے کے مطابق ولادی میرپیوٹن کوچھیا سٹھ فیصد جبکہ گینے ڈی زِیوگانوف کو تیرہ فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.