4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:22
دمشق: شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، 84 افراد ہلاک
اے آر وائی - شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہےکہ تازہ کارروائی کے دوران سرکاری فوج نے چوالیس افراد کو ہلاک کردیا جبکہ چالیس افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ چین نے تشدد بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق عدلب میں سرکاری فوج نے اپنے ہی چالیس فوجیوں کو اس وقت تشدد کرکے قتل کردیا۔ جب وہ فوج چھوڑ کر باغیوں سے ملنے جارہے تھے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق چوالیس افراد کی لاشیں ایک جھیل سے ملی ہیں۔ ادھر چین نے شام کی حکومت کو تشدد بند کرنے کی اپیل کی ہے۔