تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:4

واشنگٹن:امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی

اے آر وائی - امریکا کی وسطیٰ مغربی ریاستوں میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔ بگولوں سے سیکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان اور بگولوں نے ریاست انڈیانا، کینٹکی، اوہایو اور الاباما میں تباہی مچا دی۔



تیز ہواؤں سےمکانات گرگئے جس کے نتیجے میں لوگ دب کر ہلاک ہوئے۔ جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ بگولوں نے لکڑی کے گھروں کو ٹکڑوں میں تبدیل کرکے بکھیر دیا۔ متاثرہ علاقوں کےمکینوں کا کہنا ہے کہ بگولے ہوا کی بجائے دیوار کے مانند نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.