4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:13
مغربی افواج ملکی ثقافت نہیں سمجھ سکیں،افغان آرمی چیف
اے آر وائی - افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے کہا کہ مغربی افواج افغان ثقافت و تہذیب کو سمجھنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔
مغربی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں جنرل شیر محمد کریمی کا کہنا تھا کہ بگرام پر قرآن کی بےحرمتی کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے، جسے طالبان نے استعمال کیا۔ ایسی غلطی دوبارہ ہوئی تو مغربی افواج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، طالبان اس کو بڑے پیمانے پر اشتعال پیدا کرنےکےلئےاستعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی بےحرمتی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔