5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:22
عراق: حد یثہ میں چیک پوسٹوں پر حملہ، 27 پولیس اہلکار ہلاک
اے آر وائی - عراق کے شہر حدیثہ میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ستائیس پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق صوبہ انبار میں نامعلوم مسلح افراد نے شہر حدیثہ کی مختلف پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کئے جس سے ستائیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد درجنوں میں تھی جنھوں نے شہر کی مختلف چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔