5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:16
عراق: حدیثہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،27اہلکار ہلاک
جیو نیوز - بغداد… عراق میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے 27 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حدیثہ کے علاقے میں علی الصبح مسلح افراد نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے واقعے میں 27 پولیس سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔حملہ اس قدر شدید تھاکہ سیکورٹی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔واقعے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔