تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:4

شمالی بھارت میں زلزلہ، شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی

اے آر وائی - بھارت کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی، غازی آباد، گڑگاوٴں اور دیگر شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ دارالحکومت نئی دلی سمیت بھارت کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر دس منٹ پر محسوس کئے گئے۔ مرکز ریاست ہریانہ میں بہادر گڑھ کا مقام بتایا گیا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ امریکی مرکز نے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو بتائی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ کئی سیکنڈز تک محسوس کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب، دلی اور راجستھان میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.