6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:29
ایران کے پارلیمانی انتخابات کا اعلان،قدامت پسندوں کی برتری
اے آر وائی - ایران کے پارلیمانی انتخابات کا حتمی اعلان کردیا گیاجس کے مطابق دو سو نوے نشستوں میں سے دو سو پچیس امیدواروں کو منتخب قراردیا گیا۔ پچہتر فیصد نشستیں قدامت پسندوں نے جیت لی ہیں۔ الیکشن کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ ہوگا۔
ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجر کے بیان کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دو سو نوے میں سے دو سو پچیس امیدوار منتخب ہوئے۔ مصطفی نجر کا کہنا تھا پارلیمنٹ کی بقیہ نشستوں پر رائے شماری اپیل میں ہوگی۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پچہتر فیصد سیٹیں قدامت پسندوں نے جیتیں۔ بقیہ پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ اپریل میں ہوگا۔