تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:57

شام کے بحران کا سیاسی حل نکالا جائے، کوفی عنان

اے آر وائی - شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام کے بحران کو سیاسی طور پرحل کیا جائے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کوفی عنان نے شام میں جاری تشدد فوری طور پر بند کرنے مطالبہ کیا۔



انھوں نے کہاکہ عام شہریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی ہے۔کوفی عنان نے شامی فوج اورباغیوں پرزوردیا کہ وہ عوام کے مفادمیں جنگ بندی کر کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے کام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.