تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 11:54

چین افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، ہوجنتاوٴ

اے آر وائی - چین کے صدر ہوجنتاوٴ نے کہا ہے کہ چین افغانستان میں امن کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ شنگھائی میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین افغانستان کا قابل اعتماد پڑوسی اور دوست ہے جو مستقبل میں بھی افغانستان کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔



انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان سے خطے کا مفاد وابستہ ہے۔ہوجنتاوٴ نے صدر کرزئی کوافغانستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.