تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 12:13

بولیویا : بس حادثہ میں 17افراد ہلاک

اے آر وائی - بولیویا کے شہر ینگاس میں بس کے حادثے میں سترہ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت لاپزکے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب طالبعلموں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری۔



حادثے میں سولہ طالبعلم اور ایک ٹیچر ہلاک ہو گئے۔مرنے والے طلبا کی عمریں چودہ سے سترہ سال کے درمیان تھیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.