تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 10:32

وینزویلا: ہیوگو شاویز کی انتخابی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

اے آر وائی - وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ایک ریلی منعقد کر کے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کارکس میں ہونے والی ریلی میں شاویز کے ہزاروں حامیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔



ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیوگو شاویز کا کہنا تھا کہ یہ سال ان کے لئے مشکل رہا تاہم عوام کے تعاون اور دعاوٴں سے وہ مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔



انہوں نے کہا کہ ریلی کے ذریعے مخالفین کو آنے والے صدارتی انتخابات میں کلین سوئپ کرنے کا پیغام دے دیا ہے۔ انیس سو اٹھاسی میں پہلی بار صدر منتخب ہونے والے ستاسی سالہ شاویز دوسری مدت کے لئے صدارتی امیدوار ہیں۔ وینزویلا میں صدارتی انتخابات سات اکتوبر کو ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.