تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 9:0

امریکا، کولاراڈو میں لگی آگ نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جیو نیوز - ڈینور… امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں تین روز سے لگی آگ نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک لاپتہ شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔ شمالی پہاڑی علاقے میں خشک اور تیز ہوائیں آگ کو بھڑکنے میں مدد دے رہی ہیں۔ فورٹ کولنز میں آگ 57 مربع میل رقبے پر پھیل گئی ہے۔ آگ سے درجنوں عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، سیکڑوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جاچکا ہے۔ آٹھ مغربی ریاستوں میں 17 جگہ لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکام کے مطابق نیشنل گارڈز کے 100 اہلکار اور 300 فائر فائٹرز ،پانچ ائیر ٹینکر اور آٹھ ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.