تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جون 2012
وقت اشاعت: 13:24

جی ٹوئنٹی ممالک کے خلاف میکسیکو میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اے آر وائی - میکسیکو میں ہزاروں افراد نے جی ٹوئنٹی ممالک کے استحصالی رویوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ہفتے ہونے والی اس کانفرنس کو ختم کیا جائے۔



میکسیکو میں آزادی کے مجسمے کے سامنے جمہوری آزادی کے متوالوں نے دنیا میں عوام کے معاشی استحصال کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کے خلاف ہزاروں افراد کو جمع کر کے مظاہرہ کیا اور ترقی یافتہ ممالک کی پیر کو منعقدہ کانفرنس کو عوام کے معاشی تنگدستی کا ذمہ دار قرار دیا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کی دولت لوٹنے کی جی ٹوئنٹی ممالک کی کوششوں کا ہر جگہ مقابلہ کیا جائے گا اور دنیا کے عوام کو جی ٹوئنٹی ممالک کے مجرمانہ استحصال سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.