تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جون 2012
وقت اشاعت: 9:20

یونان میں کامیاب انتخابات کاانعقادپورےیورپ کی جیت ہے

اے آر وائی - یونان کی جمہوری پارٹی کے لیڈر انتونس سمارس نے کہا کہ عوام ایک مستحکم حکومت اور ملک کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں۔ یونان میں کامیاب انتخابات کا انعقاد پورے یورپ کی جیت ہے یہ بات جمہوری پارٹی کے لیڈر انتونس سمارس نے یونان میں انتخابات کے موقع پر کی۔



ان کا کہنا تھا کہ کامیاب انتخابات پورے یورپ کی جیت ہے اور میں تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایک مستحکم حکومت اور ملک کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا یونانی عوام اس بات کا یقین کرلیں کہ ان کی قربانیوں سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ ہم تمام پارٹیوں سے مل کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے،ہم نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ نئی پالیسیاں مرتب کرکے کھویا ہوا مقام واپس حاصل کریں گے۔ یونان میں بائیں بازو کی سریزا پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ نئے نتائج کے بعد مظاہروں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.