18 جون 2012
وقت اشاعت: 9:48
مصر میں فوج کا حکم نامہ جاری،صدر کے اختیارات محدود
اے آر وائی - مصرکے صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے آئینی حکم نامہ جاری کرکے منتخب ہونے والے صدر کے آئینی کردار کو محدودکر دیا ہے ،جس پر عالمی طور پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ مصرکے صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے آئینی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت صدرکا آئینی کردارمحدود ہوگیاہے جبکہ فوج کو وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرکوفوج کے بجٹ پرکوئی اختیارحاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی فوجی قیادت پر ان کا کوئی حکم لاگوہوگا۔ نئے حکم نامے میں صدرسے کسی ملک کےخلاف اعلان جنگ کرنےکاحق بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہیں فوج کی سپریم کونسل کی منظوری کےبعد ہی اس کااختیارحاصل ہوگا۔ مصرکےپارلیمانی اورصدارتی اتنخابات میں اسلام پسندوں نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی پارلیمنٹ کو جمعرات کو تحلیل کردیا گیا تھا۔