تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 13:20

قرآن پاک کی بیحرمتی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی

اے آر وائی - افغانستان میں قرآن پاک کی بیحرمتی میں ملوث سات امریکی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں فوجی اڈے پر قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کی فوجی تحقیقات کے بعد سات امریکی اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے تاہم ان پر مجرمانہ الزامات عائد نہیں کئے گئے۔



فروری میں پیش آنے والے واقعے کے ردعمل میں افغانستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.