12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:39
لیبیا میں امریکی قونصل خانے پرحملہ،امریکی سفیر ہلاک
اے آر وائی - لیبیا کے شہر بن غازی میں راکٹ حملے میں امریکی سفیراور دیگر تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ امریکی سفیر کے بارے میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ حملے کے وقت قونصل خانے کی عمارت میں موجود تھے یا سفر کر رہے تھے۔
گذشتہ روزسے مشتعل مظاہرین فلوریڈا کے ملعون پادری ٹیری جونز کی بنائی گئی فلم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں مبینہ طور پر پیغبرِ اسلام کی توہین کی گئی تھی۔مسلح افراد نے سفارت خانے کے باہر ہوائی فائرنگ کی اور امریکی قونصلیٹ کی عمارت کو آگ لگادی ۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی دو ہزار سے زائد مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے توہین آمیز فلم کی اجازت دینے پر امریکہ قونصل خانے پر دھاوہ بول دیا اور دیوار پھلانگ کر امریکی جھنڈہ اتار کر سیاہ جھنڈہ لگا دیا۔ قونصل خانے کے ترجمان کے مطابق حملےکے وقت قونصل خانے میں عملہ موجود نہیں تھا۔مصری مظاہرین نے آزادی اظہار کے بہانے پیغمبر اسلام کی توہین کئے جانے کی سخت مذمت کی۔