تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:25

انجلینا جولی کا دورہ لبنان، شامی مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ

اے آر وائی - ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی نے گزشتہ روز لبنان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی اور شامی مہاجرین سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین اینتونیو گوتریز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔



انہوں نے بیکا ویلے میں واقع شامی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا، انجلینا جولی نے شام سے اپنے بچوں کے ہمراہ ہجرت کرنے والی ان خواتین سے ملاقات کی جن کے شوہر تاحال شام میں موجود ہیں۔ اس موقع پر شامی مہاجر خواتین نے انجلینا جولی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔



اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین اینتونیو گوتریز نے انجلینا جولی کو بتایا کہ وہ بہتری کے لیے مزید وسائل کے لیے کوششیں کر رہی ہیں تاکہ مہاجرین کو دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹایا جا سکے۔



انجلینا جولی نے مہاجرین بچوں کے لیے قائم اسکول کا بھی دورہ کیا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک بیس ہزار سے زائد شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تقریبا دو لاکھ پچاس ہزار ہجرت پر مجبور کر دیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.