15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:41
اسلام مخالف فلم کےخلاف دنیابھرمیں احتجاج
اے آر وائی - اسلام مخالف فلم پردنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ عرب ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امریکہ اور متنازع فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔یمن میں رات میں بھی مظاہرےجاری رہے۔سوڈان میں تین مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مسلم دنیا سراپا احتجاج ہے ، عرب ممالک سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں احتجاج جاری ہے۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین نے جرمن قونصل خانہ پر حملہ کیا اور جھنڈا اتار کر سیاہ جھنڈا لگا دیا۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔ مظاہرین نے برطانوی قونصل خانہ پر بھی حملہ کیا اور احتجاج کیا۔
لبنان میں مشتعل افراد نے امریکی ریسٹورنٹ کو آگ لگا دی۔ واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوئے۔ تیونس میں بھی مظاہرین نے امریکی سفارت خانہ پر حملہ کیا۔ مصر اور یمن میں بھی متنازع فلم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یمن میں مظاہرین کے حملہ کے بعد امریکہ نے میرینز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔