15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:38
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ قریبی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی
جیو نیوز - لاس اینجلس… امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ قریبی گھروں کے لیے خطرہ بن گئی ہے، ساوٴتھ لینڈ میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے زور پکڑ لیا،خشک موسم اور جھاڑیوں سے آگ میں شدت آئی اور2 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ گہرے دھوئیں کے بادل آسمان کی جانب اٹھتے دکھائی دیئے جا رہے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر کریو کے ساتھ ہیلی کاپٹر اور جہازوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔