تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:19

برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستان میں ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - بریڈ فورڈ … انگلینڈ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے برطانوی دارالعوام کے رکن جارج گیلووے اور مریم ایوان ریڈلی کے علاوہ وڈیو لنک کے ذریعے عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی دارالعوام کے رکن جارج گیلووے نے کہاکہ امریکا دنیا بھر میں ظلم و دہشت کی علامت ہے جو فلسطین سے عراق اور پاکستان تک مظالم کی داستانیں رقم کررہا ہے۔ جارج گیلووے نے پاکستانی جرنیلوں سے کہا کہ تم امریکا کے محتاج نہیں ہو بلکہ امریکا تمہارا محتاج ہے، تم ڈالروں کو لات مارو اور اپنی آزادی اور قوم کا دفاع کرو۔ مریم ایوان ریڈلی نے کہا کہ ہر ڈرون حملے کے بعد پاکستان میں خود کش حملے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی آزادی اور سا لمیت پر حملے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے پاکستان میں عورتیں بیوہ اور معصوم بچے یتیم ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.