تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:58

افغانستان: ہلمند میں امریکی بیس پر حملہ، 2 کمانڈو ہلاک، متعدد زخمی

جیو نیوز - کابل … افغان صوبہ ہلمند میں امریکی فوجی کیمپ پر افغان عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 امریکی کمانڈو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں قائم امریکی فوجی کیمپ بیس چن پر افغان شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی کمانڈوز ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔ ایساف ترجمان میجر مارٹن کرائٹن کے مطابق امریکی فوجی کیمپ بیس چن پر افغان عسکریت پسندوں نے رات کی تاریخی میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی کمانڈوز ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے طابق حملے میں راکٹ، گرینیڈ اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ایساف ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاکتوں اورزخمیوں کے علاوہ عمارت، بہت سے فوجی طیاروں اور ہینگرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.