15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 2:21
کنساس : مشکوک شخص بارود سے بھری گاڑی سرکاری عمارت میں لے آیا
جیو نیوز - کنساس … کنساس سٹی کی ایک سرکاری عمارت کے اندر مشکوک شخص دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی لے کر گھس آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشکوک شخص خود کو دہشت گرد کہہ رہا ہے۔ امریکی پولیس نے بتایا ہے کہ سراغ رساں کتوں نے مشکوک شخص کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد کا پتہ چلالیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تمام نزدیکی عمارتوں کو خالی کروالیا ہے۔ جبکہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔