14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:25
پچھتّرکرد باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا، ترک حکام
جیو نیوز - انقرہ…ترک فوج نے جنوب مشرقی علاقے میں آپریشن کے دوران 75 باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق آٹھ ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران ترکی کے چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ ترک حکام کے مطابق عراقی سرحد کے قریب ضلع سیمدینلی میں ہونے والے اس آپریشن میں پانچ ہزار ترک فوجی حصہ لے رہے ہیں جنہیں فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔