تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:14

طالبان حملہ،نیٹو کا چھ امریکی جنگی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف

اے آر وائی - نیٹو نے ہلمند ائیر بیس پر طالبان کے حملے میں چھ امریکی جنگی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ طالبان کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور کئی کمانڈوز زخمی بھی ہوئے۔



افغان صوبے ہلمند میں برطانوی فوج کے کیمپ بیشن پر حملہ ہفتے کو ہوا۔ طالبان نے راکٹ اور مارٹرگولے فائر کیے۔ نیٹو اعلامیے کے مطابق حملے میں چھ امریکی جنگی طیارے تباہ ہو گئے۔ دو امریکی میرنیز بھی ہلاک ہوئے اور متعدد کمانڈوز زخمی ہوئے۔



حملے سے فوجی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ برطانوی شہزادہ ہیری بھی فوجی اڈے پر موجود تھے۔ ہفتے کو پرنس ہیری کی اٹھائیسویں سالگرہ تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری حملے میں محفوظ رہے۔ طالبان نے پرنس ہیری کواغوا کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.