تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:10

سوڈا ن:سفارتی مشن کیلئے میرینز بھجوا نے کی امریکی درخواست مسترد

جیو نیوز - خرطوم…سوڈا ن نے امریکا کی اپنے سفارتی مشن کی حفاظت کے لئے میرینز بھجوا نے کی درخواست مسترد کردی ہے۔سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی سونا نے سوڈان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی وزارت دفا ع سوڈان میں واشنگٹن کے سفارتخانے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے میرینز بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا،مذکورہ امریکی اقدام مشرق وسطی سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں میں متنازعہ فلم کے تناظر میں کئے جانے والے امریکا مخالف مظاہروں میں شدت آنے کے بعد کیا ہے۔ ان مظاہروں کا سلسلہ مشرق وسطی سے باہر لیبیا، یمن اور تیونس تک جا پہنچا ہے۔ لیکن سوڈان کے وزیر خارجہ علی کرتی نے سوڈان کے سرزمین پر غیر ملکی افواج کا استقبال کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.