16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:15
ہلمند میں طالبان کے حملے میں6جیٹ طیارے تباہ ہوگئے،نیٹو
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں اتحادی فوج نے طالبان کے حملے6 لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ ادھر ایک افغان پولیس اہل کار نے فائرنگ کرکے 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ہلمند صوبے میں طالبان نے گذشتہ روز اتحادی فوج کے اڈے کیمپ بیس پر حملہ کیا تھا ، جہاں برطانیہ کے شہزادے ہیری بھی تعینات ہیں۔ حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ نیٹو کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ حملے میں 6 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے اور دو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ اتحادی فوج کے3 ری فیولنگ اسٹیشن بھی تباہ ہوئے اور طیاروں کے چھ ہینگرزکو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر جنوبی افغانستان میں ایک پولیس اہل کار نے فائرنگ کرکے 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اتحادی فوج نے واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیل نہیں بتائی۔