تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:40

شکاگو،کاربم حملےکی منصوبہ بندی کاالزام،نوجوان گرفتار

اے آر وائی - ایف بی آئی اے نے شکاگو میں کار بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں اٹھارہ سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔



وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹوں نے دہشت گرد بن کر عادل داؤد کو کار بم فراہم کیا۔ جس کے بعد خفیہ آپریشن کیاگیا اور شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔ شکاگو کے اٹارنی آفس کے مطابق بم نقصان دہ نہیں تھا۔



داؤد پر بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانےو الے ہتھیار استعمال کرنے اور عمارت کو دھماکاخیز مواد کے ذریعے اڑانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف بی آئی کئی ماہ سے عادل داؤد کی مانیٹرنگ کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.