تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:38

افغانستان:نیٹو کے حملے میں 8خواتین جاں بحق ،10زخمی

اے آر وائی - افغانستان میں نیٹوکےفضائی حملےمیں آٹھ خواتین جاں بحق اوردس زخمی ہوگئیں ۔ غیرملکی اخبار کےمطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے دوردراز علاقے میں نیٹوفورسزنے کارروائی کی ۔ حملے کے نتیجے میں آٹھ خواتین جاں بحق اور دس زخمی ہوئیں۔



یہ خواتین پہاڑی علاقے میں لکڑیاں کاٹنے گئی تھیں۔ مقامی اسپتال میں زخمی حالت میں لائی جانے والی خواتین میں دس سال عمر تک کی بچیاں بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.