16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:30
جاپانی جزیرے اوکی ناوا سے ”سامبا “نامی طوفان ٹکرا گیا
جیو نیوز - ٹوکیو…جاپانی جزیرے اوکی ناوا سے ”سامبا “ٹکرا گیا۔جزیرہ 45 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی زد میں ہے۔جاپان کے جنوبی جزیرے اوکی ناوا سے آج سامبا نامی طوفان ٹکرا گیا۔جس کی وجہ سے تمام پروازیں معطل ہیں،سڑکیں بند ہیں اور فیری سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق طوفان سے تقریبا 300 پروازیں معطل ہوئی ہیں۔سیکٹروں افراد نے سرکاری اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کے رہ گیا ہے۔