تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:47

افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں8خواتین جاں بحق

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں نیٹو فورسز کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں آٹھ خواتین ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئیں۔افغانستان کے علاقے میہتارلام میں نیٹو فورسز کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں آٹھ کواتین ہلاک جبکہ آٹھ خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والی خواتین پہاڑوں سے لکڑی لینے گئیں تھیں۔افغانستان کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکہ کی جانب سے یک طرفہ تھا۔اور افغان فورسز سے اس حملے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔واقعہ کی تحقیقا ت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.