تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:51

افغان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 4 اتحادی فوجی ہلاک

جیو نیوز - کابل…افغان پولیس اہل کار نے فائرنگ کرکے 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا دوسری جانب افغانستان میں اتحادی فوج نے طالبان کے حملے میں 6 لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی ۔ جنوبی افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اتحادی فوج نے واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیل نہیں بتائی۔دوسری جانب ہلمند صوبے میں طالبان نے گذشتہ روز اتحادی فوج کے اڈے کیمپ بیسچین پر حملہ کیا تھا ، جہاں برطانیہ کے شہزادے ہیری بطور ہیلی کاپٹرپائلٹ تعینات ہیں۔ حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ نیٹو کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ حملے میں 6 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے اور دو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ اتحادی فوج کے3 ری فیولنگ اسٹیشن بھی تباہ ہوئے اور طیاروں کے چھ ہینگرزکو بھی نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.