17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:51
انڈونیشیا: آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کردی
اے آر وائی - انڈونیشیا کے شمالی صوبے میں واقع آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماوٴنٹ گمالما سے نکلنے والی راکھ اور دھوئیں کے گہرے بادلوں نے وسیع علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں تاہم انہوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔ انڈونیشیا میں ایک سو تیس آتش فشاں موجود ہیں۔