تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:45

گستاخانہ فلم کے خلاف دنیابھر کے مسلمانوں کا احتجاج جاری

جیو نیوز - کراچی… پاکستان کی طرح دنیا بھر کے مسلمان گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں توہین آمیز فلم کے خلاف سیکڑوں افراد نے جلال آبادروڈ پر مظاہرہ کیا، کنٹینرز اور پولیس کی دو کاروں کو آگ لگا دی۔ گستاخانہ فلم پر ناراض مظاہرین نے لبنان میں امریکا سمیت کئی غیر ملکی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا ، امریکی اور اسرائیل پرچم بھی جلائے گئے ۔ برطانیہ میں بھی سیکڑوں افراد احتجاج کرنے سڑکوں پر آگئے ، امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے میں بچے ، بڑے اور خواتین سب ہی شریک تھے۔ اسلام مخالف توہین آمیز فلم 30 جون کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی، تاہم اس کا 14 منٹ کا ٹریلر انگلش اور عربی دونوں میں یوٹیوب پر ڈالاگیا ہے جس پر کئی ممالک میں پابندی لگادی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.