20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:35
نیو یارک:توہین آمیزفلم اظہاررائےکی توہین ہے،بان کی مون
اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسلام کے خلاف گستاخانہ فلم بنائے جانےکو شرمناک اور قابل مذمت فعل قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف جس شخص نے یہ فلم بنائی ہے اُ س نے آزدی رائے کے حق غلط استعمال کیا ہے جس سے نہ صرف مسلمانوںٕ کی دل آزاری ہوئی بلکہ اسکے ردعمل میں مسلم ممالک میں پرتشدد احتجاج بھی جاری ہیں۔
انہوں نے کہ کچھ لوگ آزادی رائے کو کا غلط استعمال کر کے دوسروں کے احساسات مجروح کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔